سپر ہیروز پر مبنی فلم بیٹ مین ورسز سپر مین،ڈان آف جسٹس اس ویک اینڈ پر بھی امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آئی۔
نیو یارک: (یس اُردو) ہالی ووڈ فلم بیٹ مین ورسز سپر مین،ڈان آف جسٹس دوسرے ویک اینڈ پر بھی امریکی باکس آفس پر چھائی رہی۔ گو کہ فلم کی کمائی میں گزشتہ ہفتے کی نسبت اڑسٹھ فیصد کمی ہوئی لیکن پھر بھی فلم نے دوسرے ویک اینڈ کے اختتام پر پانچ کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔