اسلام آباد(ویب ڈیسک )جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا اہم وزیر ملک کے اندر اور باہر وزیراعظم بننے کے لیے لابنگ کر رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی عمران خان کی جگہ لینے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابقان کا کہنا تھا کہ عمران خان سمجھ رہے ہیں کہ جے یو آئی با زور بازو استعفے کا مطالبہ کرے گی لیکن ان کو اپنے وزیرکا علم ہی نہیں۔ایک سوال کے جواب میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جے یو آئی اپنی منصوبہ بندی ظاہر نہیں کرے گی، سب سے پہلے احتجاجی قافلے اسلام آباد پہنچیں گے اور اگلی حکمت عملی بعد میں بتائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی اور آج کے دھرنے میں بہت فرق ہے، جے یو آئی بجلی کے بل پھاڑنے کا اعلان نہیں کرے گی، لوگوں کو سول نافرمانی پر بھی نہیں اکسائے گی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں 54 سال بعد کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آیا ہے، نہتے مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی منزل دور نہیں، ہم بھارت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ دن اور رات کا کرفیو اور تالا بندی ختم اور کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق بحال کئے جائیں، بھارت سرکاراور اُس کا میڈیا دنیا کو دھوکہ دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں، کیمروں کے سامنے چلتی بسیں دکھائی جاتی ہیں لیکن وہ اندر سے خالی ہیں، ہماری حکومت نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم نے ہر حال میں اور ہر قیمت پربھارتی جھوٹ کودنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے، 62 دن سے کشمیروں کو دوائیاں تک دستیاب نہیں،دل کے مریض کو ایمبولینس نہیں ملتی، ڈائیلیسز کے مریض گھروں میں فوت ہورہے ہیں، حالت ِ زچگی والی خواتین سے ہسپتال تک جانے کی سہولت چھین لی گئی ہے، امریکی سینیٹرز کو مقبوضہ کشمیر میں داخلے کی اجازت نہ دینا اِس بات کا ثبوت تھا کہ مودی سرکار دنیا سے کچھ چھپانا چاہتی ہے ۔