اسلام آباد (ویب ڈیسک) طلباء نے چیف جسٹس کو 5 لاکھ روپے کا چیک جمع کروا دیا۔ چیف جسٹس نے ڈیم کے لیے عطیات جمع کروانے پر طلباء کو شاباش دی۔ سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیماور مہمند ڈیم کی تعمیر کے احکامات جاری کیے تو پاکستان بھر کے لوگوں نے ڈیمز
کی تعمیر کے لیے بنائے گئے فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں 10 لاکھ روپے کا سب سے پہلا حصہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خود ڈالا تھا جو انہوں نے اپنی جیب سے دئے۔جس کے بعد سے اب تک سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لئے قائم فنڈ میں رقوم جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستا ن کر سرکاری و غیر سرکارہ ادارے بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کروا رہے ہیں۔ اور آج طلباء نے چیف جسٹس کو 5 لاکھ روپے کا چیک جمع کروایا ہے۔۔چیف جسٹس نے ڈیموں کے لیے فنڈ میں حصہ ڈالنے پر طلباء کو شاباش بھی دی۔واضح رہے کل تک دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ میں اب تک دو ارب ایک کروڑ اسی لاکھ پانچ ہزار نو سو آٹھ روپے جمع ہو چکے تھے۔پاکستانی عوام دل کھول کر ڈیموں کے لیے بنائے اکاؤنٹ میں فنڈز جمع کروا رہی ہے لیکن یہاں پر ایک بات قابل ذکر ہے کہ اور حیران کن بھی کہ ڈیموں کے لیے پاکستان کے ساتھبھارت نے بھی فنڈ جمع کروانے شروع کر دئیے ہیں۔اب سے کچھ روز قبل کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت سے ڈیم کی تعمیر کے فنڈ میں 18 ہزار 460 روپے کی رقم بھجوائی گئی ہے۔اس کے علا وہ امریکہ سے 43 لاکھ اکہتر ہزار، برطانیہ سے 12 لاکھ چورانوے ہزار روپے بھیجے گئے۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امرات سے 8 لاکھ چو نسٹھ ہزار بھیجے گئے، جرمنی سے 15 لاکھ تیرہ ہزار، بحرین سے 6 لاکھ تراسی ہزار ڈیمز فنڈ میں حصہ ڈالا گیا. پاکستان سے شہریوں نے ایک ارب 32 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار ڈیمز فنڈ میں جمع کرائے ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک مختلف موبائل کمپنیوں کے ایس ایم ایس سسٹم کے تحت 5 کروڑ سترہ لاکھ چو ہتر ہزار 890 روپے جمع کرا ئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بھی پاکستانی عوام ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈز دل کھول کر جمع کروا رہی ہے۔