اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے دو مگ طیارے مار گرائے ہیں اور یہ آپریشن پاکستان کے مایہ ناز طیارے جے ایف تھنڈر نے کیا جس کے بعد اب پاکستانی طیارہ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحافی انعام اللہ خٹک نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کے دو مگ 21 گرانے کے بعد دس ملکوں کی ایئر کرافٹ انڈسٹری نے پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے ، شاباش تھنڈر۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرائے جس میں سے ایک کا ملبہ پاکستان کی حدود میں گرا اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کیا جسے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اور امن کے قیام کیلئے بھارت کو فوری واپس کرنے کا اعلان کیا اور اس پر عملدرآمد بھی کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں نے دھوم مچا دی۔ بھارتی فضائیہ کے مگ 21 کو گرانے والے پاکستانی طیارے کی خریداری کیلئے کئی ممالک نے دلچسپی کا اظہار کر دیا. تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دوست ملک چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی مانگ میں اچانک زبردست اضافہ ہوا ہے۔بھارتی فضائیہ کے مگ 21 کو گرانے والے پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کیلئے کئی ممالک کی دلچسپی کا اظہار کردیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10 ممالک کی ائیر کرافٹ انڈسٹری پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے کم قیمت اور جدید جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کو خریدنے کیلئے گہری دلچسپی رکھتی ہے۔