counter easy hit

صبح صبح بڑا کھڑاک: ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کا معاملہ ۔۔۔۔ عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ تعیناتی پر حکم امتناع جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابرار الحق کو عہدے کا چارج سنبھالنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا آئندہ سماعت تک تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔

My Boss Daughter in Urdu

سابق چیئرمین سعید الہٰی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کو چیئرمین ہلال احمر (ریڈ کریسنٹ) مقرر کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ابرار الحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، بطور چیئرمین میری تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی تھی، تین سال کی مدت نو مارچ 2020 میں مکمل ہو رہی ہے، میری تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرار الحق کی تعیناتی غیر قانونی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ مینیجنگ باڈی نے رولز بنائے، کیسے اس کو عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے، رول دس اے کے تحت چیئرمین کو برطرف تو نہیں کیا جاسکتا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایگزیکٹو کے پاس اختیار ہے کہ کسی وقت بھی چیئرمین کو برطرف کردے، چیئرمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن چیلنج نہیں کیا گیا، چیئرمین کے خلاف کوئی الزام نہیں اس لیے ان کو کوئی نوٹس نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قانون میں موجود رول کے ہوتے ہوئے حکومت کیسے چیئرمین کو ہٹاسکتی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ابرار الحق و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Very, Hot, disicion, about, Abrar ul Haq, as, chairman, red crescent, Court, announed, order

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website