مسلسل ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرنے والے افراد اکثر اوقات اپنی رہائش کے انتظامات کو لے کر شدید پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور ہر نئی جگہ ہوٹلوں کی تلاش منہ مانگے کرائے کوفت کا باعث بن جاتے ہیں۔
اسی پریشانی کو مدِنظر رکھتے ہوئے جاپان کے دار الحکومت ٹوکیومیں ایسے کیپسول رومز پیش کیے گئے ہیں جو سونے کیلئے تمام بنیادی سہولیات سے مزین ہیں۔کیپسیول ہوٹل میں فقط1اعشاریہ2میٹر اونچے رومزمیں لینن کی چادروں سے مزین بستر،ہوا کی آمد و رفت کا نظام،الارم،ایل سی ڈی ٹی وی،وائی فائی سسٹم،لیپ ٹاپ کی جگہ، ری چارج ہوجانے والے فون اور بستر کے نیچے سامان رکھنے کے لیے ایک باقاعدہ الماری بھی موجود ہے۔اس کیپسول ہوٹل میں ہمہ وقت 78افراد کے ٹھہرنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ ایک رات قیام کا کرایہ تقریباً 3ہزار جاپانی ین ہے۔