ملتان سکھر موٹر وے سے خطے کے ممالک کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا :وزیر اعظم کا سکھر میں تقریب سے خطاب
سکھر (یس اپردو) وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت جلد ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے ۔ ملتان سکھر موٹر وے سے خطے کے ممالک کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا اور آپس میں تجارتی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی ۔ سکھر میں ملتان سکھر موٹر وے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ میں نے کئی سال پہلے ایک خواب دیکھا تھا جو آج پورا ہو رہا ہے ۔ یہ منصوبہ وسطی ایشیا کو پورے پاکستان سے ملانے کا منصوبہ ہے ، انہوں نے کہا کہ موٹر وے منصوبے سے چین ، ازبکستان ، افغانستان اور ایران کو پاکستان سے ملانے میں مدد ملے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا کی آبادی اس وقت چھ ارب روپے ہے جبکہ وسطی ایشیا کے ممالک کی آبادی تین ارب ہے ، اور ان کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر میں نے ان منصوبوں کا آغاز کیا تھا ۔ اگر 1999 میں پرویز مشرف کا مارشل لا نہ آتا تو یہ منصوبے کب کے مکمل ہوچکے ہوتے ، میں نے الیکشن میں کامیابی کے بعد اس ملک کی ترقی کا خواب دیکھا تھا مگر دہشتگرد اس ملک کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ، وہ امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سکھر سے حیدر آباد تک 296 کلومیٹر لمبی سڑک اسی سال تعمیر ہوگی ۔ اس پراجیکٹ پر 393 ارب لاگت آئے گی ، یہ 6 لین موٹر وے ہوگی جس پر ایک خاندان کے تمام افراد اس سڑک کے ذریعے سفر کی سہولت حاصل کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین ہمارے خلاف سازشیں کررہے ہیں ، وہ ہماری توجہ دوسری جانب لگانا چاہتے ہیں ، ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور ہم یہ پراجیکٹ ہر صورت مکمل کریں گے ۔ نواز شریف نے کہا کہ دھرنا سیاست کی وجہ سے اس منصوبے میں تاخیر ہوئی ۔ یہ لوگ عوام کی خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ۔ آج کا بلوچستان تین سال پہلے والے صوبے سے بہتر ہے ، ہماری معیشت بہتر ہو رہی ہے ، تین سال پہلے تک ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک موٹر وے چین ، افغانستان اور ایران کو آپس میں ملائے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں ہمارے منصوبوں کو روک دیا گیا ، انہوں نے کہ دہشتگرد اور دھرنے والے ملک کی ترقی نہیں چاہتے ۔ تین سال پہلے پاکستان کس مقام پر کھڑا تھا اور آج کس مقام پر کھڑا ہے ، انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار کے دوران ہم ان منصوبوں کو مکمل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی قوم غریبی ، جہالت سے جنگ لڑ رہی ہے ، اس وقت ملک کو ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت ہے ، اس خطے میں ترقیاتی زون بنیں گے ، اس وقت کئی بین الاقوامی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب بھی ملکی ترقی شروع ہوتی ہے وار کرنے والے تیاری شروع کر دیتے ہیں ۔