counter easy hit

لالہ موسیٰ کی وائس چیئر مین شپ کیلئے حاجی شکیل اہل اور موزوں شخصیت ہیں,عبدالستار ملک

11739598_664381340361702_1805101700_n

abdul sattar malik france & shakeel qurashi

لالہ موسیٰ (منشاء بٹ)ممتاز سماجی شخصیت راہنما پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسی ، عبدالستار ملک (فرانس)نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لالہ موسیٰ کی وائس چیئر مین شپ کیلئے حاجی شکیل اہل اور موزوں شخصیت ہیں کیونکہ ان کا ماضی گواہ ہے کہ انھوں نے ہمیشہ عوامی مسائل حل کرائے ہیں اور خود کو لوگوں کو خدمت کیلئے وقف کررکھا ہے انکے خاندان کو بھی پارٹی کیلئے خدمات مثالی ہیں عبدالستار ملک نے مزید کہا کہ اور سیزیز کمیونٹی حاجی شکیل قریشی کیلئے دعا گو ہیں کیونکہ یہ بے لوث خدمت کیلئے جذبہ سے سرشار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے لوگوں اور اپنے شہر کا درد رکھتے ہیں ہمیں امید ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور کائرہ خاندان لالہ موسیٰ کی وائس چیئر مین شپ کیلئے حاجی شکیل قریشی کا ہی انتخاب کریں گے اور بطور وائس چیئر مین شہر کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کریں گے