وزیراعظم پاکستان نے معاشی بحران کے بدترین دور میں مضبوط فیصلوں سے عوام کا دل جیت لیا، شیخ نعمت اللہ
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین شیخ نعمت اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے مضبوط فیصلوں نے بد ترین معاشی بحران کے دور میں عوام کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ صرف اور صرف عمران خان ہی ایسے کڑے وقت میں عوام کیلئے ایسا سوچ سکتے ہیں ۔
عوام کو بہت عرصے بعد ایک نجات دہندہ ملا ہے کرپٹ سیاسی پارٹیوں کی اب پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔ آئی ایم ایف بھاگ بھاگ کر جانے والے اب تماشہ دیکھیں یا پھر اپنے ہاتھ کاٹیں ان کیدال نہیں گلے گی کیونکہ عوام نے صرف ان سے نجات کیلئے ہی عمران خان کو اپنا لیڈر منتخب کیا ہے