counter easy hit

وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے دائر کردہ رٹ کی سماعت30اپریل تک ملتوی

Vice Chancellor

Vice Chancellor

گجرات ( صغیر احمد قمر ) ڈاکٹر صائمہ سلیمان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹرفہیم ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے دائر کردہ رٹ کی سماعت30اپریل تک ملتوی ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج گجرات ذوالفقار علی نون نے یونیورسٹی آف گجرات کی لیکچرار ڈاکٹر صائمہ سلیمان کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور اسکی بے عزتی کرنے پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر فہیم ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کے رٹ کی سماعت30اپریل تک ملتوی کردی عدالت نے دونوں فریقین کو معاملے کو آؤٹ آف کورٹ حل کرنے کا کہا جبکہ فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ VCکو بحثیت باپ اور ڈاکٹر صائمہ کو بحثیت بیٹی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ معاملات حل ہوسکیں یونیورسٹی ایک ادارہ ہے اس لئے جہاں رہنا ہو وہاں ایسے معاملات سے پرہیز کرنا چاہیے۔