لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے دورے پر آنے والے چین کے نائب صدر وانگ چی شان نے لاہور میں ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون کا دورہ کیا۔ جہاں ان کا شایان شان طریقے سے استقبال کیا گیا، جاوید آفریدی نے چینی نائب صدر کو پشاور زلمی ٹیم کا آٹوگراف بیٹ پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے دورے پر آئے چین کے نائب صدر وانگ چی شان لاہور میں ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ہائیر پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ چین کے نائب صدر نے ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی کو سراہا۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مظبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ اور پاکستان کے بہتر ہوئے حالات کے بعد چین مستقبل میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری گا۔ اس موقع پر ہائیر پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون آمد پر چین کے نائب صدر کا شکریہ ادا کیا۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ تاریخی دورہ چین کے بعد اب چین کے نائب صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مستحکم تعلقات کا مظہر ہے۔ وزیر اعلی پنجاب بھی چین کے نائب صدر کے ہمراہ موجود تھے۔ دونوں مہمانوں کو ہائیر اکنامک زون کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 43
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276