اسلام آباد: نائب امریکی وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کل ہنگامی دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں جس میں وہ امریکیپالیسی پر پاکستانی حکام سےتبادلہ خیال کرینگی۔
امریکا کی قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کل پاکستان پہنچیں گی، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایلس ویلز نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستانی حکومت کے تحفظات پر تبادلہ خیال کریں گی۔ ایلس ویلز دورہ پاکستان کے دوران سول اور ملٹری حکام سمیت وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھی ملاقات کریں گی جب کہ اس کے علاوہ ایلس ویلز کی بزنس لیڈرز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات طے ہے۔ واضح رہے کہ ایلس ویلز کا اس ماہ میں یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے جب کہ دورہ پاکستان کے بعد وہ بنگلہ دیش اورسری لنکا بھی جائیں گی۔