مزار شریف: افغانستان کی حکومت نے نائب صدر رشید دوستم کے طیارے کومزار شریف میں اترنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعدان کا طیارہ ترکمانستان میں اترگیا۔
گزشتہ رات رشید دوستم ایک پرائیوٹ طیارے میں واپس آئے لیکن انکے طیارے کومزارشریف ایئرپورٹ پراترنے نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ نائب صدر رشید دوستم 2 ماہ قبل ترک انجنیئروں کے پرائیوٹ طیارے میں سوار ہوکر ملک سے چلے گئے تھے اور ترکی میں مقیم تھے۔ دوسری جانب افغانستان میں نیٹوکے ترجمان بل سیلون نے بی بی سی سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ان سے رابطہ کرکے ان سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ طیارے کے اترنے میں مدد دیں لیکن ہم کسی ملک کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اوریہ ملک کااندرونی سیاسی معاملہ ہے۔