ویٹی کن سٹی …….کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایسٹر کے پیغام میں کہا ہے کہ لوگ اندھے اور گھناؤنے تشدد کی برائی سے مقابلہ کے لیےمحبت کا ہتھیار استعمال کریں ۔
ویٹی کن سٹی میں ایسٹر کی مرکزی تقریب سے پوپ فرانسس کا روایتی خطاب سننے ہزاروں افراد جمع تھے۔سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی سے خطاب میں پوپ فرانسس نے دنیا میں تشدد ،ناانصافی اور عالمی امن کو درپیش خطرات سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔برسلز حملوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور گھناؤنے تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں محبت کا ہتھیار استعمال کرنا چاہیے۔ پوپ فرانسس نے بیلجیم ، شام ، عراق ، فلسطین ، نائیجیریا اور ترکی سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں تشدد اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دعا بھی کی ۔