چینی قونصلیٹ پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، قومی اتحاد کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان کو دوبارہ فعال بنانا قومی نقطہ نظر سے نہائت اہم ہے، وکی آکیہ
پیرس (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر پاک ایشیا کارگو سروس پاک و یورپ وکی آکیہ نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ شدید قابل مذمت ہے۔ ملک میں اہم ترین قومی منصوبوں کے ہوتے ہوئے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ نیشنل ایکشن پلان کے مکمل نفاذ کی ضرورت ہے۔ ملک میں ایک ہی وقت میں دو حملے ہونا نہائت نازک صورتحال ہے۔ اہم ترین بیرونی معاہدے اور ملکی ترقی دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہوپارہی اسی لئے دہشتگرد گروپ سرگرم ہوچکے ہیں۔
ان حالات میں قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کرتار پورہ بارڈر کھولنا پاکستانی حکومت کا صائب فیصلہ مگر ہندوستانی حکومت کو دونوں اطراف کی عوام کی امنگوں کا خیال کر کے اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے اور دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
بیرونی امداد اور دوسرے اہم معاہدے بین الاقوامی دہشتگردوں کو ہضم نہیں ہورہے۔ دہشتگرد گروپوں کیخلاف قومی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔