مار دھاڑ کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم ہیلو وارز 2کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
Video Game ‘Halo Wars 2’ new trailer released
ہدایت کار الیسٹئر ہوپ کی ڈائریکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنا یا گیا ہے ،جس میں کردار نت نئے جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیںگے۔مائیکرو سافٹ اسٹوڈیوز کی پروڈکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم 21فروری کوایکس باکس ون اور مائیکروسافٹ ونڈوز پر ریلیز کیا جائے گا۔