بریکنگ نیوز : مریم نواز کی منظر عام پر لائی گئی جج محمد ارشد کی ویڈیو اصلی تھی یا ایڈیٹ شدہ۔۔۔۔؟ فرانزک ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی
لاہور(ویب ڈیسک) مریم نواز کی منظر عام پر لائی گئی جج ارشد ملک کی ویڈیو کے سکینڈل میں بڑی پیش رفت ۔ پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے ویڈیواصل قراردےدی ،فرانزک رپورٹ کے مطابق آڈیواورویڈیوبھی درست قرار ہیں۔تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ ایف آئی اے کوموصول ہو گئی ،پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے ویڈیواصل قراردےدی ،ایف آئی اے کا کہناہے کہ فرانزک میں تصاویراورآوازکاتعین بھی کرلیاگیاہے،فرانزک رپورٹ کے مطابق آڈیواورویڈیوبھی درست قرار ہیں،ایف آئی اے نے فرانزک رپورٹ کوتفتیش کاحصہ بنادیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک سے کرپشن ختم کرکے عوام سے کیا وعدہ پورا کروں گا، کرپٹ لوگوں کی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کردی ہیں ،یہ پیسہ احساس پروگرام میں لگایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق میانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نےکہاکہپسماندہ علاقوں کواوپراٹھانےکی پوری کوشش کررہے ہیں، ہمارا مقصد عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،پسماندہ علاقوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، میانوالی کےنوجوانوں کوروزگار کے مواقع فراہم کریں گے ،ماضی میں ریلوے کو نظر انداز کیا گیا، ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں انقلاب آئے گا،لاہور سے کراچی کا سفر 8گھنٹے میں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ جن لوگوں نے اقتدار میں آکر عوام کولوٹاہے ، ان کااحتساب کروں گا،اب ان کااحتساب شروع ہوگیاہے اور یہ عمل نہیں رکے گا،ماضی میں پیسہ چوری کرکےناجائزجائیدادیں بنائی گئیں ،ان کی بے نامی جائیدادوں کو ضبط کریں گے اور یہ پیسہ احساس پروگرام میں لگایا جائیگا ۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا سال بہت مشکل تھا، ہمیں ملک مقروض حالت میں ملا، قرضوں کی قسطیں اداکرنےکیلئےدوست ممالک سے قرضے لینے پڑے،جو پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے ہیں،وہ پیسہ بھی واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں،اس عمل میں خواہ دیر لگے لیکن یہ پیسے واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بے نامی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کردی ہیں، کرپٹ لوگوں کی جائیدادیں ضبط کریں گے ،ملک کا لوٹا ہوا پیسہ ان سے واپس لیا جا ئیگا اور بیرون ملک منتقل کیا گیا پیسہ بھی واپس لائیں گے ۔
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276