شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شیخوپورہ کے ریگل چوک میں نجی ہسپتال میں خواتین کی ڈلیوری آپریشن کے دوران خفیہ ویڈیو بنانے کا سکینڈل ڈرامائی شکل اختیار کرگیا۔ پولیس نے ہسپتال کے مالک سرفراز احمد کی رپورٹ پر ہسپتال کی سٹاف نرس طاہرہ اور اس کے مبینہ منگیتر زمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مذکورہ ہسپتال
میں حافظ آباد کی رہائشی سٹاف نرس طاہرہ بی بی کے نواحی گاؤں ڈیوڑھی والا کے رہائشی محمد زمان کے ساتھ تعلقات تھے، طاہرہ نے ہسپتال مالک سرفراز احمد کو بتایا کہ محمد زمان اس کا منگیتر ہے اسی لیے وہ ہسپتال اس سے ملنے آتا ہے۔ سٹاف نرس نے خواتین کے ڈلیوری آپریشن کے دوران موبائل فون سے متعدد ویڈیوز بنائیں اور اپنے مبینہ منگیتر کو دیکر ہسپتال کے مالک کو بلیک میل کیا۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر نے سی ای او ہیلتھ، ڈی ایچ او ہیلتھ کے ہمراہ چھاپہ مارکر آپریشن تھیٹر کو سیل کروا دیا۔ مالک سرفراز احمد نے کہا کہ سٹاف نرس نے ہسپتال کی شہرت کو خراب کرنے اور بلیک میل کرنے کیلئے خواتین کی ڈلیوری آپریشن کی ویڈیو بنائیں اور مبینہ منگیتر سے بلیک مل کرایا۔ محمد زمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ محمد زمان نے پریس کلب میں میڈیا کو بتایا تھا کہ اس نے موبائل مارکیٹ موبائل خریدا جس میں مذکورہ ہسپتال کی ویڈیو تھیں۔ یاد رہے کہ شیخو پورہ کے ہسپتال میں زچگی کے دوران خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والی درندہ صفت ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیاہے اور اب اس کا اقبالی بیان بھی سامنے آ گیا ہے ۔ شیخوپورہ میں واقع سنبل ہسپتال میں نازیبا ویڈیو ز بنانے والی ملزمہ طاہرہ نے اقبال جرم کر لیاہے اور اس کا بیان بھی سامنے آ گیاہے جس میں اس کا کہناتھا کہ وہ ملزم زمان ڈوگر کے کہنے پر یہ ویڈیوز بناتی تھی جوکہ اسے بلیک میل کرتا تھا ۔ پولیس نے ملزم زمان ڈوگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ ملزمہ عرصہ دراز سے اس گھناﺅنے کام میں ملوث تھی ۔ ہسپتال کے مالک سرفراز کا کہنا ہے کہ مجھے جب اس کارروائی کا پتا چلا اور اس ویڈیو کو میں نے ان سے لے کر انتظامیہ کو دی اور مقدمہ درج کروایا ۔ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ” میں نے یہ ویڈیوز اپنے دوست کے کہنے پر بنائی تھیں کیونکہ اس کے پاس میری قابل اعتراض تصاویر تھیں اور وہ مجھے بلیک میل کرتا تھا ۔ میرے دوست نے مجھے مجبور کیا کہ ویڈیوز بناﺅ اور ہم ہسپتال انتظامیہ کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتے ہیں اور ایسا کرنا میری مجبوری بن گئی تھی ۔اقبالی بیان کے دوران نرس طاہرہ نے روتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی اور کہا کہ میں نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔بہت بڑا گناہ کیا ہے میں اللہ سے بھی معافی مانگتی ہوں۔ ویڈیوبنانے جیسے گھناﺅنے واقعہ میں ملوث دیگر کرداروں کو بھی جلد پکڑنے کا کام تیز کردیا گیا ہے۔