ویانا (محمد اکرم باجوہ) شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب دنیا بھر کی طرح منہاج القرآن سنٹر ویانا میں بھی شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ یہ تقریب الحاج خواجہ محمد نسیم صدر پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کی زیر سرپرستی اور حاجی ملک امین اعوان کی زیرصدارت، رفقاء ا اراکین و وابستگان منہاج القرآن سنٹر کے ہمراہ انعقاد پذیر ہوئی جبکہ علامہ مدثراعوان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب میں ویانا کے علاوہ گراس شہر سے بھی منہاج القرآن کے وابستگان نے خصوسی شرکت کی۔