ویانا (ویانا رپورٹ اکرم باجوہ) سعودی عرب اورسمیت عرب ممالک یورپ بھر کی طرح ویانا آسٹریا میںبھی عیدالفطر کا تہوار نہائیت مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں منعقد ہوا جس میں یواین او میں مسلم کمیونٹی اور آسٹریا میں مسلم کمیونٹی اور مسلم ممالک کے سفارت کاروں خواتین و مرد اور بچوںنے ایک ساتھ نماز عید الفطر ادا کی۔
نماز عید الفطر کے بعد ایک دوسرئے کو عید کی مبارک بادیں اور گلے ملے۔ اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ کی سلامتی کیلیے خصوصی دعا کی گی اور موجودہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گی۔
پاکستانی مساجد میں بھی عید الفطر کے چھوٹے بڑئے اجتماع منعقد کیے گے اور اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ کی سلامتی کیلیے دعائیں اور پاکستان کی ترقی ،سلامتی اور امن وامان خصوصاََ سانحہ پشاور، کوئٹہ اور کراچی کی دہشت گردی کی مذمت کی گی۔نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرئے کو گلے ملے اور عید کی مبارک باد دی۔