ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان میڈیاجنگ ویانا کی رپورٹ کے مطابق ویانا آسٹریا میں 6جولائی بروز بدھ کو عید الفطر نہایت مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گی اور نماز عید الفطر کے چھوٹے بڑئے اجتماع منعقد ہوئے ویانا آسٹریا میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع جامع مسجد اسلامک سنٹر ویانا 21 ڈسٹرکٹ میں منعقد ہوا۔
جس میں مسلم ممالک کے سفارت کاروں اور یو این او سے وابسطہ مسلم کمیونٹی اور دوسرئے ممالک کی مسلم کمیونٹی نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے اپنا مذہبی فریضہ ادا کیا۔
پاکستانی مساجد جن میں مسجد البلال ویانا،منہاج سنٹر ویانا،مسجد ابراہیم ،مسجد المدینہ ،نور اسلامک سنٹر ویانا، افغانی،ترکی اور بنگالا دیشی و دیگر مساجد میں بھی چھوٹے بڑئے اجتماع منعقد ہوئے۔اور خصوصاََپاکستانی مساجد میں ناشتہ حلوہ پوڑی،سویاںاورچائے مٹھائی کا انتظام کیا گیا تھا۔
پاکستانی مساجد میں نماز عید الفطر کاسب سے بڑا اجتماع ویانا میںپاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا میں منعقد ہوا پاکستانی کمیونٹی کا زیادہ رش ہونے کی وجہ سے نماز عیدالفطر کی دو جماعتیںکرائی گئیں۔