قلابازیاں لگاتے اور شرارتیں کرتے ہوئے بچوں نے اب بانس کی کونپلیں بھی کھانا شروع کر دی ہیں ، نگران کے ساتھ ماں بھی دیکھ بھال کرتی ہے
ویانا: آسٹریا کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے پانڈا کے دو بچے چھ ماہ کے ہو گئے ۔ شرارتیں کرتے ، قلابازیاں کھاتے بچے توجہ کا مرکز بن گئے ۔ فوفینگ اور فوبان نامی پانڈا کے بچے دارالحکومت ویانا کے شون برن چڑیا گھر میں پیدا ہوئے تھے ۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق دونوں بچے صحت مند ہیں اور زیادہ وقت کھیل کود میں گزارتے ہیں ۔ اونچے درختوں پر چڑھنا ان کا مشغلہ ہے ۔ نگرانوں کے ساتھ ساتھ ان کی ماں بھی ان کی دیکھ بھال کرتی ہے ۔ بچوں نے بانس کی کونپلیں کھانا شروع کر دی ہیں۔