ویانا (ویانا رپورٹ) 20 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 16 اگست پروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ کو ظہیر عباس نے پی سی سی کی جانب سے پروگرام کا مسلسل سولویں مرتبہ چیف آرگنائزر کی زمہ داری بہترین اور حسن طریقہ سے پوری اور میلہ کو کامیاب کرانے پر اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈدی۔
اس موقع پر پی سی سی کے صدر ندیم خان ، سابق صدر چوہدری افتخار احمد چٹھہ ،جنرل سیکرٹری و میلہ کے اسٹیج سیکرٹری خواجہ منظور احمد بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
اس سے پہلے اسٹیج سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے پروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ کو شاندار پروگرام آرگنائزر کرنے پراور شاندار کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے پندرہ سولہ سال پہلے اکرم باجوہ پی سی سی میں ان ہوا اور چھا گیا۔
آج تک پی سی سی نے جتنے پروگرام کرائے ہیں ان کی زمہ داری اکرم باجوہ ہی نبھاتے ہیں جس پر آج کے کامیاب پروگرام پر پی سی سی کی جانب سے آئی سی سی کے پریذیڈنٹ ظہیر عباس اکرم باجوہ کو شیلڈ پیش کرتے ہیں اکرم باجوہ اسٹیج پر آئے تو حاضرین نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا اور آئی سی سی کے پریذیڈنٹ ظہیر عباس نے اکرم باجوہ کو شیلڈ پیش کی اور پروگرام کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔