ویانا (محمد اکرم باجوہ) 16 جون کو انٹرنیشنل ہاسٹل سٹار گاسے ویانا میں پاکستانی سکالرز کی جانب سے ڈاکٹر عبدلولی خان کے اعزاز میں ایک شاندار الودای تقریب انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز محسن شہزاد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔
ڈاکٹر عبدلولی خان ہایر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے میڈیکل سائنس کے شعبہ میں پی ایچ ڈی کی غرض سے ویانا تشریف لائے اور اپنی ڈگری کو بڑی خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور دوران تعلیم ہی انہوں نے ٹیکسٹائل کی صنعت میں کام کرنے والے افراد پر کاٹن ڈسٹ کے اثرات پر تحقیق کی اور پہلی بار ایسا ھوا کے پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں مختلف کیمیکلز کی پیمایش کی گی ان کے ریسرچ پیپر دوران پی ایچ ڈی ہی مختلف اچھی شہرت کے حامل جرنل میں شائع ھوے جس میں سر فہرست آکسفورڈ یونیورسٹی کا جرنل ہے۔
ڈاکٹر صاحب اسلام آباد پولی کلینک ہسپتال میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں تقریب کے اختتام پر شفاعت یار خان نے تمام سکالرز کی جانب سے تحفہ پیش کیا ڈاکٹر صاحب نے تمام سکالرز کی محبتوں کو سراہا اور تمام کا شکریہ ادا کیا۔