ویانا (اکرم باجوہ) و یانا کی معروف سماجی شخصیت حاجی فاروق چوہدری اور معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد ارشد باجوہ کی جانب سے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپین کے سرپرست لارڈنزیر احمد اور چیرمین پرویز اقبال لوہسر کے اعزاز میں 10 ڈسٹرکٹ کے مقامی ترکی ریسٹورنٹ میں 23 جون کو ایک پُروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔لارڈنزیراور پرویز لوہسر جب تقریب میں پہنچے تو فاروق چوہدری اور ارشد باجوہ نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر مہمانوں کا استقبال کیا اور پھول پیش کئیے۔افطاری سے قبل لارڈ نزیر احمد نے تلاوت قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی ۔افطاری اور نماز مغرب کے بعد فاروق چوہدری نے تمام مہمانوں کا افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر اور خصوصاََ مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کی سطح پاکستانی کمیونٹی کیلیئے ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم کی اسد ضرورت تھی جس پر تمام پاکستانی جمع ہوسکیں اسی سلسلہ میں آج ہم نے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپین کے سرپرست لارڈنزیر احمد اور چیرمین پرویز اقبال لوہسرکو ویانا آنے کی دعوت دی جو ہمارئے ساتھ موجود ہیں ۔
۔پرویز اقبال لوہسر نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ مجھے آج بہت خوشی ہوئی کہ آپ کے ساتھ ملاقات ہوئی اور میں نے 2006 سے میں کوشش میں تھا کہ یورپ کی سطح پر کوئی ایسا غیر سیاسی پلیٹ فارم ہو جس میں تمام یورپ کے پاکستانی جمع ہوں پھر میں نے لارڈ نزیر احمد سے مشاورت کی تو اُنہوں نے میرا ساتھ دیا اور ہم نے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپین کی بنیاد رکھی آج ویانا ساتواں ملک ہے جہاں پر آج فیڈریشن کی بنیاد رکھی جائے گی آپ سب لوگوں نے ہمارا ساتھ دینا ہے اور یہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہوگی اور پورئے یورپ کے 28 ممالک میں اس کو متعارف کرایا جائے گا ۔لارڈنزیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج آپ کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں اس فیڈریشن میں ایک پاکستانی ہوکر جمع ہوجائیں اور باقی آپ اپنی اپنی پارٹیوں اور تنظیموں میں اُسی طرح کام کرتے رہیں ۔اُنہوں نے مذید کہا کہ ہمارئے یورپ کی سطح پر اس فیڈریشن کے پلیٹ فارم کے زریعے رابطے بڑیں گے کیونکہ یہ پلیٹ فارم غیر سیاسی ہے ۔تقریب کے احتتام پر حاجی محمد ارشد باجوہ کو ای یوپاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپین کے سرپرست لارڈنزیر احمد اور چیرمین پرویز اقبال لوہسر نے ای یوپاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپین آسٹریا کا چیف آرگنائزر نامزد کیا اور نامزدگی کا نوٹیفکیشن پیش کیا ۔