ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن سنٹر میں 26ویں رمضان کی شام کی خصوصی افطاری بروز پیر 13جولائی کی خصوصی افطاری اور محفل ختم القرآن کا اہتمام منہاج القرآن آسٹریا اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کی طرف سے کیا جارہا ہے جس میں تمام مسلمانون کی شرکت کی دعوتِ عام ہے۔
منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست الحاج خواجہ محمد نسیم نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ خصوصی افطاری کے بعد محفل ختم القرآن اور لیلة القدر کی مناسبت سے خصوصی شب بیداری کا اہتمام ہوگا۔علامہ مدثر حسین اعوان کے خصوصی خطاب کے علاوہ رات بھر عبادات و توبہ و استغفار اور خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
شرکائے شب بیداری کے لیے سحری کا اہتمام بھی ہوگا۔ منہاج القرآن سنٹرکے سرپرست الحاج خواجہ محمد نسیم نے کمیونٹی کی دینی و فلاحی خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔اس رمضان المبارک میں روزانہ روزہ دار خواتین و حضرات کے لیے روزانہ دعوتِ افطاری کی جاتی ہے۔