counter easy hit

ویانا:منہاج سنٹر میں شہدائے ماڈل ٹاون کی یاد میں تعزیتی اجتماع، قرآن خوانی و دعا کی گئی

ویانا(محمد اکرم باجوہ) گذشتہ برس منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹیریٹ لاہورپر حکومتی سرپرستی میں پولیس دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے نہتے کارکنان کی شہادت کی برسی کے موقع پر 17جون 2015دنیا بھر کی طرح منہاج سنٹر آسٹریا میں بھی تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدائے انقلاب کی بلندی درجات کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم نے شہدائے انقلاب کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حق و انصاف کے لیے منہاج القرآن کے عظیم کارکنان نے جانیں قربان کرکے اس ملک میں سبز انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔منہاج القرآن آسٹریا کے کارکنان نے اپنے اپنے تعزیتی پیغامات میں حکومتی جعلی جے آئی ٹی کومستردکرتے ہوئے اسے جھوٹ کاپلندہ اور قاتل حکومت کی سازش قرار دیا۔ اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاون کی سلائیڈز بھی دکھائی گئیں۔

Vienna Martyrs Model Town Remember Quran Khawani And prayer

Vienna Martyrs Model Town Remember Quran Khawani And prayer