مارٹن ڈیل پوٹرو نے ہالینڈ کے رابن ہاس ، جاپان کے کائی نیشکوری نے اطالوی کھلاڑی پائولو لورینزی کو شکست دے دی
باسل:اینڈی مرے نے ویانا اوپن ٹینس کی پہلی رکاوٹ عبور کرلی ، باسل میں مارٹن ڈیل پوٹرو اور کائی نیشکوری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ ویانا میں ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔ پہلے راؤنڈ میں برطانوی اینڈی مرے اور سلواکیا کے مارٹن کلیزان میں جوڑ پڑا ، اینڈی مرے نے حریف کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے ہرایا ۔ باسل اوپن ٹینس میں ارجنٹائن کے مارٹن ڈیل پوٹرو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے ہالینڈ کے رابن ہاس کو 3-6 اور 4-6 سے شکست دی ۔ ایک اور میچ میں جاپان کے کائی نیشکوری کامیاب رہے ۔ نیشکوری نے اطالوی سٹار پاؤلو لورینزی کو ہرا کر ٹاپ ایٹ مرحلے میں جگہ بنائی ۔