اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ آسٹریا کے شہر ویانا میں دہشت گردی اوربے گناہ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات انتہائی افسوس ناک ہیں ۔دہشتگردی کے اس واقعہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے ۔وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت کی جانب سے آسٹریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔