ویتنام کے وسطی حصے میں شدید سیلاب کی لپیٹ میں آ کر 11افراد ہلاک ہو گئے۔ سیلاب کی وجہ غیرمعمولی بارشیں ہیں۔
ہنوئی: ویتنام کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے وسطی حصے میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیلاب سے ہزاروں مکانات پانی کی زد میں آ چکے ہیں۔ حکومت نے مقامی حکام کو پولیس اور فوج کے تعاون سے متاثرین کی مدد کے عمل کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے کٹ کر رہ جانے والے علاقوں تک امدادی سامان پہنچانے اور متاثرین کی مدد کی کوششیں جا ری ہیں۔ سیلاب کی وجہ غیرمعمولی بارشیں ہیں۔