اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی طرف سے بروقت اقدامات کر کے بھارت کی طرف سے پاکستان کو پھر دہشتگردی کے ساتھ منسلک کرنے کی مزموم کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔حکومت کے شعبہ اطلاعات کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی بھرپور مہم کے نتیجے میں مذموم بھارتی کوششوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد کی طرف سے مہم میں بھارت کی اپنے پڑوسیوں کے خلاف دہشت گردی کی پشت پناہی کو بے نقاب کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بھارت کی پڑوسی ملکوں کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کو بھڑکانے کے خطے میں نتائج ظاہر ہونا شروع ہوئے ہیں۔
@pid_gov
·
4h
A vigorous campaign by Pakistani delegation at UN to counter repeated Indian attempts to link Pakistan with terrorism by exposing India’s “ominous role” in supporting & perpetrating terrorism against its neighbors has begun to show results.
#EndIllegalSiegeofKashmir