تھر کول ایریا میں کوئلے کی کھدائی کے دوران زہریلے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے 28 سو ایکڑ پر گورانو ڈیم کی تعمیر کے خلاف متاثرہ دیہاتیوں کا اسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے مسلسل 101ویں روز بھی احتجاج جاری ہے ۔متاثرہ دیہاتیوں نے20 اکتوبر سے ڈیم کی تعمیر کے خلاف اسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے مسلسل دن رات احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے ۔دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کے نام پر نجی کمپنی نے انہیں اپنے گھروں اور زرعی اراضیوں سے جبری بے دخل کر دیا ہے،جس کے خلاف وہ احتجاج کر رہے ہیں مگر انکی کوئی سننے والا نہیں ۔دوسری جانب کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ وہ متاثرین کو قواعد و ضوابط کے مطابق ادائیگیاں کرنے کو تیار ہیں۔