وین ڈیزل، بھارت سانس روکے تمہارا انتظار کررہا ہے ،دپیکاپڈوکون کا ٹوئٹ
ممبئی: ہالی ووڈسٹار وین ڈیزل اپنی فلم کی پروموشن کے لئے بھارت آئیں گے ۔اس بات کی اطلاع بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دی ہے ۔ دپیکا نے کہا کہ وین ڈیزل جلد ہی بھارت آئیں گے جہاں وہ ان کیساتھ ان کی نئی آنیوالی ہالی ووڈ فلم کی تشہیری مہم شروع کریں گے ۔ہالی ووڈ کی مذکورہ فلم میں وین ڈیزل کے مدمقابل دپیکا نے کام کیا ہے یہ دپیکا کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہے جس سے انہوں نے بے پناہ امیدیں وابستہ کررکھی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وین ڈیزل، بھارت سانس روکے تمہارا انتظار کررہا ہے انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ میں آپ کو آنے والے ہفتے میں مل سکوں گی۔