اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گزشتہ روز خیبرپختونخواہ میں جلسہ کیا تھا۔
میڈیا پر اس کی خبریں چلنے کے باعث الیکشن کمیشن نے سراج الحق کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سراج الحق کو دو روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور 25 مئی کو ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن اسلام آباد طلب کیا ہے۔