اسلام آباد : خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے عوامی اجتماعات اور جلسوں کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 مئی کو طلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا میں عوامی اجتماعات اور جلسوں کے اعلان کے بعد25 مئی کو عمران خان سمیت 2 صوبائی وزرامشتاق غنی اورحبیب اللہ کوطلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے موقع پر خیبرپختونخوا میں جلسوں کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور اس حوالے سے عمران خان جہاں جہاں خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں انہیں 25 مئی کو کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اس کی وضاحت دینا ہوگی۔