راولپنڈی(اصغر علی مبارک) ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے پرائیوٹ سیکرٹری شیخ اسلم کا چالان کر دیا گیا۔ ٹریفک وارڈن چوھدری اخلاق نے ٹریفک سگنل بند ہونے کے باوجود یو ٹرن لے کر ٹریفک میں خلل پیدا کرنے پر شیخ اسلم کا ۵۰۰ روپے کا چالان کیا۔ جری ٹریفک وارڈن کو قانون کی پاسداری مہنگی پڑ گئ۔ افسران بالا نے طلب کر لیا