کراچی ………..کراچی کی مقامی عدالت نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے ملزم شفیق کی ضمانت منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم شفیق کی ضمانت 20 ہزار روپے میں منظور کی۔ملزم شفیق جوڈیشل ریمانڈ پر تھا جسے ضمانت منظور ہونے پر رہا کردیاگیا۔ شفیق پر پی آئی ڈی سی کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام تھا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج نے ملزم کا کیس ماتحت عدالت کو بھیجنے کا حکم دیا تھا۔پولیس کی جانب سے شفیق کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔