لاہور (یس ڈیسک) لبرٹی چوک میں سابق گورنر سلمان تاثیر کی برسی کے شرکا پر تشدد میں ملوث سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزموں نے گزشتہ روز سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب میں پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کرنے والے افراد کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ان کو فاتحہ خوانی سے روک دیا تھا، ملزموں نے میڈیا کے نمائندوں کو بھی اپنے فرائض سے روکا تھا۔
انہیں ویڈیو شہادتوں کی مدد سے تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور جیسے ہی انہیں گرفتار کیا گیا ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔