counter easy hit

الیکشن قوانین کی خلاف ورزی، وزیراعظم کو نوٹس جاری

Violence of election laws, issued notice to the prime minister

 ضمنی الیکشن این اے 205 میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پروزیراعظم کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شوکاز نوٹس امیدوار عبدالباری پتافی کی شکایت پر جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے خان گڑھ کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر ان کے ہمراہ گورنر سندھعمران اسماعیل، وفاقی وزراء ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، محمد میاں سومرو، ممبر قومی اسمبلی غوث بخش مہر  شامل تھے۔   عبدالباری پتافی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا کہ  وزیراعظم  حلقے میں کابینہ کے ہمراہ پہنچے جس سے ان کے الیکشن پر منفی اثرات پڑیں گے،  وزیراعظم  نے حلقہ این اے 205 کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد سندھ کا دورہ کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website