ویٹیکن سٹی: عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی پاکستانی نوجوان کے ساتھ سندھی اجرک میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی پاکستان نوجوان ڈینیل بشیر کے ساتھ سندھی اجرک پہن کر کھنچوائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، پاکستانی نوجوان ڈینیل بشیر نے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی اور انہیں سندھی اجرک کا تحفہ دیا۔ پوپ فرانسس نے پاکستانی نوجوان کی جانب سے اجرک کا تحفہ قبول کیا اور اسی وقت پہن کر تصاویر بھی کھنچوائیں جو سماجی رابطے کی سائٹس پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔