مائیکرونیسیا سے تعلق رکھنے والی اینڈری کولسن بالوں کی حفاظت کیلئے ناریل کا تیل ، خاص جڑی بوٹیاں اور پینٹ بٹر پیسٹ کا استعمال کرتی ہیں یوں تو خواتین کی لمبی گھنی کالی زلفیں خوبصورتی کی علامت ہیں لیکن مائیکرونیسیا کی اس خاتون کی حد سے زیادہ لمبی سنہری زلفوں نے تو دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔
مائیکرونیسیا سے تعلق رکھنے والی اینڈری کولسن نامی 33 سالہ خاتون بچپن سے اپنے بالوں کا بیحد خیال رکھتی ہیں اور بالوں کی نشوونما کیلئے خاص جڑی بوٹیوں کے علاوہ ناریل کا تیل اور پینٹ بٹرپیسٹ کا استعمال کرتی ہیں۔
کچھ خواتین اُن سے خوبصورت بالوں کا راز بھی جاننا چاہتی ہیں جبکہ اینڈری اپنے بالوں کی بدولت گنیز ریکارڈ بنانے کی خواہاں ہیں اینڈری کی زلفوں کی تصاویر اورویڈیوزآج کل سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہیں۔
اینڈری کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا نام دنیا بھر میں سب سے لمبے بالوں والی خاتون کی حیثیت سے درج ہو اور وہ اس خواب کی تکمیل کیلئے دعائوں کے ساتھ ساتھ دوا پر بھی یقین رکھتی ہیں۔اینڈریا نے کہا کہ اتنے لمبے بالوں کی حفاظت کیلئے انہیں کئی جتن کرنا پڑتے ہیں جس کے بعد وہ بالوں کو اپنی مرضی کے مطابق سٹائل میں ڈھال لیتی ہیں۔