لاہور: کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والی یہ مسلمان لڑکیاں وادی کی نوعمر طالبات کیلئے کسی مثال سے کم نہیں
مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، جبر و استبداد کے اس ماحول میں بھی بارہمولہ شہر سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی ہر روز کرکٹ کی پریکٹس کیلئے کالج جاتی ہے۔
یہ مسلمان لڑکی انشا ہے جو بارہمولہ گورنمنٹ کالج کی کرکٹ ٹیم کی کپتان ہے وہ ان کشمیری لڑکیوں میں سے ایک ہے جس نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے کرکٹ کو ہتھیار بنالیا ہے ۔بھارتی اخبار کے مطابق سکارف پہن کر کرکٹ کھیلنے والی یہ مسلم لڑکیاں وادی کی نوعمر طالبات کیلئے مثال ثابت ہورہی ہیں۔
ان باہمت لڑکیوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ رابعہ بھی شامل ہے جو برقعہ پہن کر بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ بھی کرتی ہے ،سوشل میڈیا پرآج کل ان کشمیری خواتین کرکٹرز کی تصاویر وائرل ہو چکی ہیں جنہیں سینکڑوں افراد لائیک اور شیئر کر رہے ہیں۔