مانچسٹر: امریکی شہر مانچسٹر میں چور سے چوری کا مال سنبھالا نہ گیا، سارے نوٹ سڑک پر بکھر گئے۔
لوٹ مار کے پیسوں کو اپنی پینٹ میں بھر کر بھاگنے والے بیوقوف شخص کو ٹریول ایجنسی میں ڈکیتی مہنگی پڑ گئی، چوری کا مال سنبھالنا مشکل ہوگیا۔ نوٹ ایک ایک کر کے سڑک پر گرتے چلے گئے، چور کو جب نوٹ گرنے کا احساس ہوا تو پکڑے جانے کا خوف اور پیسے کھونے کی کشمکش میں پھنسا شخص کبھی نوٹ پکڑنے جاتا تو کبھی بچے ہوئے پیسے بچاتا۔ بیوقوف چور کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔