بہاولپور: بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے ڈاکٹروں نے آپریشن تھریٹر کو ہی فلم نگری بنا دیا، ایک مریض کی موجودگی میں دوسرے کا ڈلیوری آپریشن کر کے بے حسی کی تمام حدیں عبور کر لیں۔ مسیحاؤں نے واقعہ کی پوری منظر کشی کر کے وائرل کر ڈالا۔
تحصیل احمد پور شرقیہ کے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال میں مسیحاؤں نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر ڈالیں۔ ڈاکٹروں نے اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں دوران آپریشن موبائل پر اس جگہ کی منظر کشی کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر ڈالا۔ وائرل ہونے والی فوٹیجز میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ مریضوں کو بے ہوش کرنے والے ڈاکٹر صاحب ہی دیگر عملہ کے ساتھ مل کر ایک مریض کا ڈلیوری آپریشن کرنے میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں۔ آپریشن کے لئے دوسری مریضہ قریب ہی اسٹیچر پر نیم برہنہ حالت میں لیٹی اپنی باری کا انتظار کر رہی ہے۔ اس کارنامے کو ثبوت کے طور پر محفوظ کرنے کی خاطر ڈاکٹر صاحب نے اپنے ساتھی کی مدد سے فلم بھی بنوالی جو کہ اس پیشے اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔