برمنگھم: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں ویرات کوہلی نے سینچری بنائی تو گراونڈ میں پچ پر کھڑے ہو کر انہوں نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو ایسا اشارہ کر دیا کہ ہر کوئی داد دینے لگا ۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے چوکا لگا کر اپنی سینچری مکمل کی اور دوڑتے ہوئے اچھل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اپنا ہیلمٹ نکال کر انہو ں نے شرٹ کے نیچے سے اپنی شادی کی انگوٹھی نکالی اور اسے چوم کر پولین کی طرف اشارہ کیا جہاں پر ان کی اہلیہ و معروف اداکارہ انوشکا شرما موجود تھیں ، انوشکا شرما یہ منظر دیکھ کر مسکرانے لگیں اور اپنے شوہر کی کارکردگی پر انہیں داد دینے کیلئے کھڑی ہو کر تالیاں بجانے لگیں ۔ ویرات کوہلی نے اپنی سینچری اپنی اہلیہ کے نام کی ۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 287 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اس کے بعد بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے 274 رنز بنائے اور انہیں 13 رنز کے خسارے کا سامنار ہا اور پوری ٹیم آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئی لیکن اس فہرست میں ویرات کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 225 گیندوں پر 22 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 149 کی شاندار اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی جبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی دوسرا کھلاڑی نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوا ۔