counter easy hit

ورجینیا :امریکی نائب صدارتی امیدواروں کی مباحثہ میں ایک دوسرے پر تنقید

Virginia: attacking each other in the discussion of the US presidential candidates

Virginia: attacking each other in the discussion of the US presidential candidates

ورجینیا (یس اردو نیوز ) ورجینیا میں امریکی نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثہ ہوا ، قومی معاملات پر دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹک کے نائب صدارتی امیدوار ٹم کین اور ریپبلکن مائیک پینس کے مابین واحد نائب صدارتی مباحثہ ہوا ۔ مائیک پنس کا کہنا تھا کہ اوباما دورمیں مشرق وسطیٰ کی صورت حال خراب ہوئی ، داعش بنی ، قرضہ زیادہ ہوا اور غربت بھی بڑھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ٹیکس کم اور غیر قانونی تارکین وطن کو نکالیں گے ۔ ادھر ڈیمو کریٹک رہنما ٹم کین کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن ہلیری دور میں ہی مارا گیا اور ساتھ ہی ایران کا نیوکلیئر پروگرام کنٹرول کیا گیا ۔ چھوٹے کاروبار کو ترقی دیں گے ، ٹرمپ نے ٹیکس گوشوارے ظاہرنہ کر کے وعدہ خلافی کی ہے ۔ ٹم کین نے تارکین وطن کو بے دخل کرنے کے بیان کو احمقانہ قرار دے دیا ۔ ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دوسرا صدارتی مباحثہ اتوار کو سینٹ لوئس میں ہوگا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website