counter easy hit

نائیجیریا میں ہیمرج وائرس سے 76 افراد ہلاک

virus kills 76 in Nigeria

virus kills 76 in Nigeria

ابوجا….. نائیجیریا میں ہیمرج وائرس سے لاحق ہونے والے بخار کے باعث 76 افراد کی ہلاکت کے بعد چوہے مار زہر کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی ریاست کانو کے دارالحکومت میں ہیمرج وائرس بڑی تعداد میں پایا گیا ہے جہاں کیڑے مار زہر کی بڑے پیمانے پر فروخت ہوتی ہے۔شہر کے کیمیکل کے تاجروں کے صدرنے صحافیوں کو بتایا کہ اس مہینے کے اوائل میں جب سے اس وباء کا علم ہوا ہے ، کیمیکل ادویات کی فروخت میں چار گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ کیمیائی ادویات کی خرید میں تیزی دکھارہے ہیں جس کے نتیجے تاجروں کا کاروبار میں بھی تیزی آئی ہے۔