counter easy hit

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد کا غلہ منڈی ننکانہ اور واربرٹن رمضان بازار کا دورہ

visit Nankana

visit Nankana

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد کا غلہ منڈی ننکانہ اور واربرٹن رمضان بازار کا دورہ۔سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔عوام الناس کو اشیائے ضروریات کم نرخوں پر فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل آج ضلع ننکانہ میںرمضان بازاروں کی قیام عمل میں لاکر انہیں فعال کر دیا گیا ہے۔عوام ان بازاروں سے ضروریات کی اشیاء آج سے ہی خرید سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے غلہ منڈی ننکانہ شہر اور واربرٹن میں قائم رمضان بازاروں کے دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک بھی ان کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے رمضان بازاروں میں قائم آٹے اور چینی کے کاؤنٹر، بزرگ شہریوں ،خواتین کے لیے بیٹھنے کی جگہ،شکایات سیل ،فسٹ ایڈ کاؤنٹر اور سبزیوں اور پھلوں کی ریٹس کا جائزہ لیا اور ٹی ایم اے ،مارکیٹ کمیٹی ،پولیس او ر سول ڈیفنس کے عملے کو ہدایات جاری کیں۔