counter easy hit

دورئہ پاکستان 2009؛ سری لنکن میڈیا بھی سنگا کارا کا ہمنوا بن گیا

کولمبو: سری لنکن میڈیا بھی دورئہ پاکستان 2009کے حوالے سے کمار سنگا کارا کا ہمنوا بن گیا۔

Visit Pakistan 2009; Sri Lankan Media also became companion of Sangakara

Visit Pakistan 2009; Sri Lankan Media also became companion of Sangakara

کرکٹرز ایجنٹس کے حوالے سے اختلافی صورتحال پیدا ہونے کے بعد کمار سنگاکارا اور ارجنا رانا ٹنگا میں لفظی جنگ جاری ہے، سنگاکارا نے الزام لگایا کہ راناٹنگا نے2009میں بورڈ کی عبوری کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے کرکٹرز کے تحفظات نظر انداز کرتے ہوئے  ٹیم کو پاکستان بھجوانے کا فیصلہ کیا جو لاہور میں دہشت گردوں کا نشانہ بنی،اس واقعے کی انکوائری کرائی جائے،جواب میں راناٹنگا نے کمار سنگا کارا کی قیادت میں ورلڈکپ 2011 فائنل میں شکست کی چھان بین کا مطالبہ کردیا۔ اب سنگا کارا کی ہمنوائی کرتے ہوئے ایک مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرکٹرز نے تحریری طور پر تحفظات کا اظہار کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ پہلے آزادانہ کام کرنیوالی سیکیورٹی فرم کی مدد سے حالات کا جائزہ لیا جائے، کھلاڑیوں کی انشورنس کرانے کیساتھ میچز کی تعداد میں کمی اور سیریز کے درمیان میں ایک ہفتے کا وقفہ رکھا جائے۔

سری لنکا کرکٹ کی عبوری کمیٹی کے سربراہ ارجنا رانا ٹنگا نے اتفاق نہ کرتے ہوئے ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کردیا،بورڈ نے جواب دیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی مسائل نہیں،کھلاڑی اپنے طور پر انشورنس کرا لیں،دورہ مختصر ہوگا نہ فیملیز کیساتھ وقت گزارنے کیلیے ایک ہفتے کا وقفہ کیا جائیگا کیونکہ میزبان ملک مزید 2 ون ڈے میچز کھیلنا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ ارجنارانا ٹنگا کو بعدازاں عبوری کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن سابق کپتان اس سے قبل ٹیم پاکستان بھجوانے کا فیصلہ کرچکے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website