counter easy hit

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا

visited District Jail

visited District Jail

گجرات(انور شیخ سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے 12ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا، مجسٹریٹ دفعہ 30زمان علی رانجھا ، سپرنٹنڈ نٹ جیل منصور اکبر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ جج نے جیل ہسپتال، خواتین وارڈ، نوعمر قیدیوں کی بارک، خواتین کی بیرک اور کچن کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل اور شکایات سنیں، فاضل سیشن جج نے مختلف قیدیوں کی درخواست پر انکے خلاف مقدمات کی جلد سماعت کے لئے متعلقہ عدالتوں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل سیشن جج نے جیل میں قیدیوں کے لئے کھانے کے معیار کو سراہا اور قیدیوں کی فلاح کے لئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی تعریف کی۔